پاکستان میں اسٹارلنک کا عارضی این او سی جاری، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا نیا دور شروع
تفصیل:
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ تمام سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا گیا تاکہ پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
وزیر آئی ٹی کے مطابق، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے ایک سنگِ میل ہے، جس سے پاکستان میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ حکومت نے ’ہول آف گورنمنٹ‘ اپروچ کے تحت تمام متعلقہ اداروں بشمول سائبر کرائم ایجنسی، سیکیورٹی ایجنسیز، پی ٹی اے، اور اسپیس اتھارٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اسٹارلنک کی فیس ادائیگی اور دیگر لائسنسنگ ضروریات کو مکمل کرے گا، جس کے بعد ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔
یہ اقدام انٹرنیٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک بڑا قدم ثابت ہوگا، جس سے نہ صرف شہری بلکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد بھی تیز رفتار انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔
ٹیگز:
0 Comments