Featured Posts

header ads

آپکا ذیشان عثمانی

 رب کریم آپکو ان بڑی راتوں کے صدقے اپنا قرب نصیب فرمائیں. رج کے دعا کریں اور مجھ گناہگار (ذیشان عثمانی) کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ الله بخش دے. آپ سے ایک بات عرض کروں؟ الله سبحانہ و تعالیٰ کی نصرت تین طریقوں سے آتی ہے، کبھی وہ اسباب کے ذرئیے مدد کرتا ہے اور دنیا جہاں کے لوگ اور ریسورسز آپکی مدد کے لئے پہنچ جاتے ہیں، کبھی وہ اسباب کے بغیر مدد کرتا ہے اور اصحاب بدر ٹوٹی تلواروں سے جنگ جیت جاتے ہیں، اسکا فضل کسی وجہ کا محتاج نہیں، اسکے کن کو آپکی دعا کا انتظار نہیں. جسکو چاہے نواز دے، اور کبھی وہ اسباب کے خلاف مدد کرتا ہے، حضرت ابراہیم علیہ سلام کو آگ نقصان نہیں پہنچاتی، حضرت موسیٰ علیہ سلام کو دریا نہیں ڈوباتا اور حضرت مریم علیہ سلام کو بغیر موسم کے پھل دیتا ہے. آپ دعا مانگے کے الله سائیں اہل فلسطین کی ہر طریقے سے مدد کریں اور انکے صدقے ہمارے کام بھی بن جائیں. میرے واسطے دعا کیجیےگا 


آپکا ذیشان عثمانی

Post a Comment

0 Comments